واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگیں مذاکرات کے بغیر ختم نہیں ہوتیں، امریکا دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں سے پہلے بھی مذاکرات کرتا رہا ہے۔
دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستانی کردار میں اضافے کی خبریں درست نہیں، امریک واضح کردینا چاہتا ہے کہ مفاہمتی عمل افغانستان کی سربراہی میں ہی ہوگا۔
وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، امریکا شرپسندوں کے حامیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھائے گا۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ طالبان کے سربراہ ملا عمر دہشت گردوں کو لڑائی جاری رکھنے کی ہدایت دے رہے ہیں،واشنگٹن حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظم قرار دینے کے لیے حتمی جائزہ لے رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment