’افغانستان میں امریکی پوزیشن کمزور‘ ~ The News Time

Tuesday, 1 November 2011

’افغانستان میں امریکی پوزیشن کمزور‘


واشنگٹن : امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہینری کسنجر نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کا طریقہ کار غلط ہے، فوجی انخلا سے قبل طالبان سے مذاکرات کا مطلب یہ ہے کہ امریکا بہتر پوزیشن میں نہیں۔
واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک گوٹرو ولسن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان میں بات چیت سے قبل اس کے ہمسایہ ممالک پاکستان، ایران اور بھارت سے مل کر مسئلہ کا مستقل حل نکالنا چاہیے تھا۔
ہینری کسنجر نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں لیکن فوجی انخلا سے قبل جنگجوؤں سے بات چیت کی تشہیر نے امریکی تصفیہ کو مشکل بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی تصفیہ سے قبل افغانستان سے انخلا کی خبروں سے امریکا کا اثر زائل ہوجائےگا، فوجی انخلا کو مذاکرت کے آخر میں ہونا چاہیے تھا۔
سابق امریکی عہدیدار کے بقول طالبان سے قبل امریکا کو اسے ہمہ جہتی فریم ورک میں لاناچاہیے تھا،فوجوں کے انخلا سے قبل مذاکرات سے پوزیشن کمزور ہوگئی۔

0 comments:

Post a Comment