لندن: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ایم کیو ایم کے رہنما عمران قتل کیس سے متعلق ثبوتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق وزیر داخلہ آج برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈ سے خطاب بھی کریں گے۔
بدھ کے روز برطانیہ کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے خلاف ثبوت ہاؤس آف لارڈ کے ارکان کے سامنے پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں فی الحال ثبوت میڈیا کے سامنے پیش نہیں کروں گا کیونکہ اس کا کاؤنٹر بھی تلاش کیا جاسکتا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ ثبوت اہم جگہ سے غائب کردئیے جائیں۔
انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق مزید کہا کہ میرے لندن آنے کے بعد ان لوگوں کی نیندیں حرام ہوجائیں گے جو پاکستان اور خاص طور پر کراچی کے امن کو آگ لگا کریہاں سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔




0 comments:
Post a Comment