اسلام آباد: وفاق اور صوبہ سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے تین رکنی وفد نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ہونے والی اس ملاقات میں ایم کیو ایم نے کے وفد نے سندھ میں اسلحے کی نمائش اور ذوالفقار مرزا کے بیانات پر شدید احتجاج کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کو تمام تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور محکمہ داخلہ کو حکم جاری کیا سندھ میں ایم کیو ایم کی تشویش دور کی جائے۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار سمیت بابر غوری اور ندیم احسان شامل تھے۔



0 comments:
Post a Comment