اسلام آباد :حکومت پاکستان نے شہرت یافتہ اين آر او کيس ميں ايک مرتبہ پھر اپنا ايڈووکيٹ آن ريکارڈتبديل کرديا اعجاز محمد خان يہ عہدہ سنبھالنے والے تيسرے افسر ہيں۔
نمائندےکے مطابق وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ نوٹيفکيشن کے مطابق ظفر عباس نقوی کی جگہ اب اعجاز محمد خان اس کيس ميں حکومتی ايڈووکيٹ آن ريکارڈ ہوں گے۔
حکومت نے اس کیس اس قبل بھی 2 ایڈوکیٹ آن ریکارڈ تبدیل کرچکی ہے جب کہ ظفر عباس کو رواں سال اپریل میں اس عہدے پر تعینات کیا تھا ۔
این آر او کیس کے دوران عبدالغفور کیس کے ابتداء میں عہدے پر تعینات تھے ۔
حکومت پاکستان نے سابق صدر مشرف کی جانب سے پاس کیے جانے والے این آر او کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر نظر ثانی کے درخواست دائر کررکھی ہے۔
سپریم کورٹ میں آج 17 ججز کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گی ہے۔
سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق حکومتی نظر ثانی کی اپیل پر سماعت جلد ہی شروع کی جائے جس کی حتمی تاریخوں کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان این آر او کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس پر میڈیا سمیت پوری پاکستانی قوم نے خوشی کا اظہارکیاتھا کیونکہ اس مقدمے میں تمام کرپٹ عناصر کو بے نقاب کردیا گیا تھا۔



0 comments:
Post a Comment