افغان طالبان کا ترجمان ذبیح اللہ مجاہد گرفتار ~ The News Time

Monday, 14 November 2011

افغان طالبان کا ترجمان ذبیح اللہ مجاہد گرفتار


کابل: افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان  ذبیح اللہ مجاہد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو جنوب مشرقی صوبے پکتیکا سے فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ  کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ پکتیکا سے گرفتار کئے جانے والا ذبیح اللہ مجاہد ہی ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی گرفتاری خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ مجھے کسی آپریشن کے دوران گرفتار نہیں کیا گیا گرفتاری کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

0 comments:

Post a Comment