ہفتہ میں 2 چھٹیاں نہیں کی جائیں گی، میاں افتخار ~ The News Time

Monday, 14 November 2011

ہفتہ میں 2 چھٹیاں نہیں کی جائیں گی، میاں افتخار


پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہفتہ میں دو چھٹیاں نہیں کی جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہاکہ صوبائی اسمبلی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتہ میں دو چھٹیوں سے توانائی پر کوئی فرق نہیں پڑتا اس لئے خیبر پختونخوا میں دو چھٹیاں نہ کی جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل 2 چھٹیوں کا فیصلہ کرتی ہے تو ہم بھی ہفتہ میں 2 چھٹیوں کی پابندی کریں گے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ بجلی کی ترسیل تمام صوبوں سے مجموعی طور پر 7 فیصد کاٹی جائےگی اور وہ بجلی گلگت بلستان کو فراہم کی جائے گی تاکہ وہاں بجلی کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔

0 comments:

Post a Comment