عدالتی حکم،رشما پاورکمپنی نے4.5ارب روپے ادا کردیئے ~ The News Time

Friday 18 November 2011

عدالتی حکم،رشما پاورکمپنی نے4.5ارب روپے ادا کردیئے


اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رشما رینٹل پاوور پلانٹ نے ایڈانس میں لی گئی 4 ارب 57 کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم بغیر سود کے حکومتی خزانے میں جمع کروا دی ہے۔
پیپکو ڈائریکٹر کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رشما رینٹل پاوور پلانٹ نے ایڈوانس میں لی گئی رقم بینک میں کل جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقم دو سال کے مارک اپ کے بغیر جمع کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رینٹل پاوور کیس کی سماعت کے دوران جمعرات کو سپریم کورٹ نے رشما پاوور پلانٹ کو ایڈاوانس میں لی گئی 4ارب 57 کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم دو سال کے مارک اپ (سود) کے ساتھ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment