بھارتی وومین کبڈی ٹیم حادثےکاشکار،2ہلاک ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

بھارتی وومین کبڈی ٹیم حادثےکاشکار،2ہلاک

بھٹنڈا :بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں خواتین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کےنتیجے میں ڈرائیور اور فوجی  ہرجیت سنگھ موقع پر ہلاک جب کہ  5 کھلاڑی زخمی ہوگئیں ہیں۔

نمائندے کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق  شام 5:30 بجے  اس وقت پیش آیا جب  بھارتی فوج کا ٹرک مخالف سے آتےہوئے بس سے ٹکرا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کے فوجی ٹرک سے ٹکرانے کے فوراً  آگ بھڑک اٹھی تھی جیسے خالی کروالیا گیا تھا ۔
حادثہ انتہائی شدید تھا جس سے فوجی ٹرک کا بھی کافی نقصان ہوا ہے جب کہ زخمی ہونے والی خواتین کھلاڑیوں کو  مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں کی حالت انتہائی نازک ہے جن کو آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے۔
بھارتی پنجاب کے اسپورٹس بورڈ نے واقعے  پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ  اس طرح کے واقعات  کھیل  کے لیے نقصان دہ ہیں۔
یاد رہے  بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر روپ نگر میں  مرد کی کبڈی کا عالمی مقابلہ جاری ہے جس کے سیمی فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment