متحدہ کا مرزا کیخلاف کاروائی پر اصرار ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

متحدہ کا مرزا کیخلاف کاروائی پر اصرار


اسلام آباد: وفاق اور صوبہ سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ صدر آصف علی زدراری سے ذوالفقار مرزا کے خلاف سختی سے  کاروائی کرنے کا اصرار کیا ہے۔
ایوان صدر میں ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایک نکاتی ایجنڈے پر ہونے والی اس ملاقات میں ایم کیو ایم نے صدر آصف علی پر زور دیا کہ ذوالفقار مرزا کے حالیہ بیانات کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔
جب کہ شرجیل میمن کی ذوالفقار مرزا کے ہمراہ لندن روانگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کے خلاف کاروائی اور شرجیل میمن سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ایم کے وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پارٹی کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہر صورت میں کاروائی کی جائے گی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، حیدر عباس رضوی اور بابر غوری شامل تھے جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور خورشید شاہ بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment