لاہور: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، 23 مارچ یا اس سے بھی پہلے وطن واپس آکر عملی طور پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔
لاہور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ارکان سے وڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی تبدیلی کی طرف جا رہا ہے ، معاشی حالت بگڑ رہی ہے ،ملک کا مستقبل تاریک ہوتا جارہاہے لیکن وہ روشنی تلاش کریں گے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ ٹاک شوز میں بیٹھنے والوں کو ملک چلانے کا تجربہ نہیں،لیڈر کا کام عوام کو خوشحالی دینا ہوتا ہے، پاکستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے تبدیلی کی ضرورت ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ عوام تبدیلی کے لیے تیار ہوچکے ہیں،لوگ پاکستان بچانے کے لیے ان کا ساتھ دیں اور جو افراد ان کے ملک میں نہ ٓانے کی باتیں کرتے ہیں وہ سازشی ہیں۔
اس موقع پر پنجاب بھر سے سو سے زائد ناظمین،کونسلرز اور بلدیاتی نظام کا حصہ رہنے والے افراد نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
0 comments:
Post a Comment