لاہور: پاکستان ریلوے نے پنجاب کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں شروع ہونے والے تبلیغی اجتماع کے لیے8 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاہے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق رائے ونڈ کے لیے 4 ٹرینیں 16 نومبر کو چلائی جائیں گی جو میر پور خاص، ٹنڈو آدم، نواب شاہ اور سکھر سے روانہ ہوں گی جب کہ ان ٹرینوں کی واپسی رائے ونڈ سے 20 نومبر کو ہوگی۔
اسی طرح 23 نومبر کو 4 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں 3 کراچی سے رائے ونڈ اور ایک کوئٹہ سے رائے ونڈ تک جائے گی اور ان ٹرینوں کی واپسی 27 نومبر کو ہوگی۔
0 comments:
Post a Comment