11دسمبرکوہری پور میں جلسہ ہوگا ~ The News Time

Monday, 14 November 2011

11دسمبرکوہری پور میں جلسہ ہوگا


ایبٹ آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 11 دسمبر کو ہری پور میں جلسہ عام منعقد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، اس موقع پر سابق ضلع ناظم یوسف ایوب خان سمیت اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
سابق ضلع ناظم ہری پور یوسف ایوب خان نے میڈیا کے نمائندوں کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دورے پر وہ اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل کے مطابق سابق ضلع ناظم ہری پور ڈاکٹر راجا عامر زمان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ راجا عامر زمان سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا راجا سکندر زمان کے بیٹے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment