:واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے کرنل معمر قذافی کی ہلاکت اور عراق سے امریکی جنگ کا خاتمہ دنیا پر امریکہ کی نئی قیادت کی طاقت کو ثابت کردیا ہے۔
اپنے ہفتہ وار ریڈیو و انٹرنیٹ خطاب میں باراک اوبامہ نے کہا کہ عراق جنگ کے بعد اب ان کی ساری توجہ افغانستان میں القاعدہ کے خلاف اہم پیش قدمی سمیت ملک کو درپیش سب سے بڑے چیلنج یعنی کمزور معیشت کی بحالی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ لیبیا اور عراق میں حاصل ہونے والی خارجہ پالیسی کی فتوحات امریکہ کی بالادستی کا حصہ ہے۔ اس ہفتے دنیا پر ثابت کردیا گیا ہے کہ امریکہ کی نئی قیادت کتنی موثر اور طاقت ور ہے۔
ان کاکہناتھاکہ افغانستان سے بھی جلد فوجی واپس وطن لوٹے گئے۔
0 comments:
Post a Comment