پشاور : پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کی حکومت نے قیمتی نوادرات کی واپسی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔
اس حوالے سے تحریر کردہ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چند سال پہلے خیبرپختونخواہ سے چوری ہو کر برطانیہ اسمگل ہونے والے نوادرات برآمد ہونے کے باوجود واپس نہیں کئے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہم نے کئی بار وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو برطانیہ کے سامنے اٹھائے مگر کچھ بھی نہیں ہوسکا۔
صوبائی حکومت نےکہاہے کہ ان نوادارت کو واپس کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment