لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی۔
پی آئی اے سے وابستہ ذرائع کے مطابق آگ جمبو طیارے کے انجن میں اس وقت لگی جب طیارہ رن وے پر ٹیکسی کررہاتھا۔ طیارے میں حج کے لئے جانےوالے ججاج سوار تھے۔
ذرائع کا کہناہےکہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ٹیکنیکل اسٹاف نے آگ پر قابو پالیاہے اور انجن کی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز میں سوار مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے جدہ پہنچایاجائےگا۔
0 comments:
Post a Comment