skip to main |
skip to sidebar
22:13
The News Time
بھارت نے بھی ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو یہ ظاہر کرنے کیلئے وہ ایک دوست ہمسائیہ ہے، مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ نئی دہلی نے پاکستان کی طرف سے حالیہ پکڑے گئے ہیلی کاپٹر سے کسی قسم کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی رپورٹس کی تردید کردی ہے۔ یہ بات بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع ایم ا یم پالام راجو نے منگل کے روزکہی ہے۔ ان کا یہ بیان پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد کی طرف سے چھوڑے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس حوالے سے سوال پر پالام راجو کا کہنا تھا کہ یہ ایک الگ نوعیت کا واقعہ تھا کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث سرحد پار چلا گیا تھا تاہم میرے خیال میں پاکستان کو یہ دکھانے کیلئے کہ وہ ایک دوست ہمسائیہ ہے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ا یک حصے کی جانب سے سامنے آنے والی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے کہ پاکستان نے پکڑے جانے والے ہیلی کاپٹر سے معلومات حاصل کرلی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment