لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں انقلابی فضا کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نہیں تاہم امریکہ اس سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ تیونس اور دیگر عرب ممالک میں اٹھنے والے عوامی انقلاب امریکی منصوبے کا حصہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ خالصتاً عوامی تحریکیں ہیں اورعوام تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلم خصوصاً عرب ممالک میں اپنی ساکھ کو بہتر کرنے کیلئے ان تحریکوں سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ لیبیا، مصر اور تیونس کی نئی حکومتوں اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کامیاب تحریکوں کے فوائد عوام تک پہنچائیں اور ان کامیابیوں کو صحیح طریقہ سے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے فوجی انخلاء امریکیوں کی تاریخی شکست ہے اور عراقی عوام کی فتح ہے اور عراقی عوام کو یہ فتح مزاحمتی گروپوں کی بدولت ملی اگر امریکی افواج خود کو بحفاظت محسوس کرتے تو وہ یہاں سے نہ نکلتے۔
0 comments:
Post a Comment