کابل:امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہےکہ طالبان افغانستان کے مستقبل کا حصہ بن جائے یا پھر اتحادی فوج کی بھر پور کارروائی کا سامنے کےلیے تیار رہیں کیونکہ وہ 10 سال سے بغاوت کررہےہیں۔
کابل میں صدر حامد کرزئی سے بات کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہاکہ پاکستان کا کردار افغانستان کے مستقبل لیے انتہائی اہم ہے مگر اسے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ شامل ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ نہ ڈالا تو اس کے خلاف اتحادی افواج جارحانہ کارروائی کرے گی۔
ہیلری نے بتایا کہ افغانستان میں حقانی گروپ کے خلاف کارروائی کی جاری ہے جس میں کافی حد تک پیش رفت بھی ہوئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز اپنے بیان میں پاکستان میں یک طرفہ کارروائی کرکے فوجی تصادم نہیں چاہتے، ہمیں دونوں ممالک کی سیکورٹی مقدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکا سے بہت تعاون کیا لیکن یہ کافی نہیں، اسلام آباد سے مزید تعاون کی خواہش ہے، مذاکرات میں اس حوالے سے ضرور بات ہوگی



0 comments:
Post a Comment