آباد : پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھیوں کو اس بات پر شک نہیں کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو ان کے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے بالکل پسند نہیں کرتے۔
ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے کھانے پر ملاقات کے دوران رحمن ملک کے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کراچی میں اغوا ہونے کے دعویٰ پر شدید تحفظات ظاہر کئے۔
خیال رہے کہ رحمن ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان بلاول بھٹو زرداری کو اغوا کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے اس حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کو کہا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ رحمن ملک نے انتہائی حساس ترین معاملے پر میڈیا کو بیان کیوں جاری کیا، لگتا ہے کہ ان کا واحد مسئلہ یہی ہے کہ وہ میڈیا کی ہیڈلائنز میں رہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو مشور دیا گیا تھا کہ میڈیا سے بات چیت میں محتاط رہا کرین مگر وہ کسی شخص کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔
انھوں نے عندیہ دیا کہ وہ اس معاملے پر صدر آصف علی زرداری سے بات کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کھلا راز ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی اکثریت رحمن ملک کو پسند نہیں کرتی مگر انہیں صدر زرداری کا اعتماد حاصل ہونے کی بناءپر خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔



0 comments:
Post a Comment