بگٹی قتل کیس، مشرف اورشوکت عزیزکےوارنٹ جاری ~ The News Time

Tuesday, 1 November 2011

بگٹی قتل کیس، مشرف اورشوکت عزیزکےوارنٹ جاری


کوئٹہ: رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس کے نامزد ملزمان سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیر اور دیگر کو وطن واپس لانے کاحکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سول او ملٹری سمیت جن افراد کے خلاف ثبوت موجود ہیں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے جب کہ ملک سے باہر پرویز مشرف اور شوکت عزیز سمیت جام محمد یوسف اور شعیب نوشیروانی کو گرفتار کیا جائےجس کے وارنٹ جاری کردئےگئےہیں۔
چیف جسٹس نے کہاکہ ملزمان کو تحویل میں لینے کےلئے تمام اقدامات کو جلد مکمل کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment