شریف بردران عوامی سونامی سے خوف زدہ ~ The News Time

Tuesday, 22 November 2011

شریف بردران عوامی سونامی سے خوف زدہ


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان  نے کہاہے کہ شریف بردران عوامی سونامی سے خوف زدہ ہیں جب کہ دہشتگردی کے مسائل کا حل صرف مذاکرات ہے۔
لندن سے واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ برطانوی اخبار نے ملاقات کی جھوٹی خبر  کو واپس نہ لیا تو  اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف بھائی ہے اور ان کی جماعتوں نے پاکستان کا برا حال کردیا ہے عوام ان سے تنگ ہے میری کوشش ہے کہ عوام  کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ مجھ پر اسٹبلشمنٹ کا الزام لگایا جاتا ہے جب کہ حقیقتاً اسٹبلشمنٹ کے آلہ کار رائے ونڈ میں بیٹھے ہیں جن پر آئی ایس آئی سے 35 لاکھ روپے لینے کا کیس سپریم کورت میں چل رہا ہے۔
انہوں نے میمو کیس پر  حسین کے حقانی  کے استعفیٰ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے توچلے جانا ہی تھی مگر اس کا  اصل ذمہ دار  تو زرداری ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ  میں نے ورلڈ اکنامک فورم میں  تجویز دی کے دہشت گردی کا حل صرف مذاکرات ہے کیونکہ امریکا میں  افغانستان میں دس سال جنگ  کررہا ہے لیکن کوئی حل نہیں نکلا جب کہ آج کل یہ خبریں بھی آرہی ہے کہ پاک فوج نے طالبان سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 25 دسمبر کے کراچی کے جلسے کے بعد  سب کو پتہ چل جائے گا کہ کس کا جلسہ عوامی تھا اور کس کا سرکاری۔

0 comments:

Post a Comment