ایران کاویانااجلاس میں شرکت سےانکار ~ The News Time

Friday 18 November 2011

ایران کاویانااجلاس میں شرکت سےانکار


جنیوا: ایران نے  اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے ایٹمی پروگرام کےحوالے منظور ہونے والی قرارداد کے جواب  میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم  پھیلاو سے متعلق اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی   میں ایران کے سفیر علی اصغر سلطانیہ نےبتایا کہ ایران نیوکلئیر ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ  کا حامی ہے لیکن ہم ویانا میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں  نے  کہاکہ ویانا میں ہونے والا اجلاس کامیاب نہیں ہوگا اس لیے ہم اس میں شرکت سے انکار کررہے ہیں۔
ایرانی سفیر نے کہاکہ بین الاقوامی  سطح پر منصفانہ رویہ نہیں اپنایا جارہا ہے کیونکہ  آئی اے ای اے نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے تو قرارداد منظور کرلی مگر اسرائیل کے ایٹمی پروگرام  پر کبھی بات نہیں کی۔
یاد رہے کہ  گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی اے ای اے نے 32 کے مقابلے میں 2 ووٹوں سے  ایران  کے حوالے ایٹمی پروگرام  کی تفتیش میں ادارے سے تعاون اور ہتھیاروں کے بنانے سے باز رہنے کا کہا تھا۔
ایران کے خلاف منظور ہونےوالی قراردار کو امریکا نے کمزور مگر اہم اقدام قرار دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment