ریاض : سعودی عرب کی ایک عدالت نے خواتین پر گاڑی چلانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لڑکی کو 10 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔
سعودی اخبار کے مطابق جدہ کی ایک عدالت نے Shaima Jastaniya نامی لڑکی کو موسم گرما میں ڈرائیونگ کی پابندی توڑنے پر شرعی سزا سنائی۔
ملزمہ نے فیصلے کی نقل ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے وکلاءسے مشاورت کر رہی ہے کہ میرے ساتھ اب کیا ہوگا۔
اخبار کے مطابق اس سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کے اندر ہونے کا امکان ہے تاہم Shaimaکو سزا کے اپیل کا حق ہے۔
0 comments:
Post a Comment