پنجاب کیلئے گیس لوڈشیڈنگ منصوبے کا اعلان ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

پنجاب کیلئے گیس لوڈشیڈنگ منصوبے کا اعلان


لاہور : پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے لئے موسم سرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کے منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کے مطابق موسم سرما کے لئے لوڈشیڈنگ کا منصوبہ بنالیا ہے، جس کے تحت سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کیلئے ہفتے میں تین روز لوڈشیڈنگ ہوگی،تاہم گھریلو اور کمرشل صارفین لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
 انھوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن کو اب بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے،جس کے باعث پاور کمپنیوں کو 76 ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی بند کردی، تاہم اب بھی انہیں چار سو ملین کیوبک فٹ گیس دی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نجی پاور کمپنیوں کی گیس کھاد فیکٹری کو دی تاکہ قلت نہ ہو۔
ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ پنجاب حکومت کو سی این جی بسوں کو گیس کی فراہمی کے بارے میں بتا دیا ہے، سسٹم میں جتنی گیس ہوگی اسی حساب سے بسوں کو دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دسمبر اور جنوری میں ہمیں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment