شام میں خانہ جنگی کاخدشہ،روس ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

شام میں خانہ جنگی کاخدشہ،روس


ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے باغی اہلکاروں کی جانب سے حملے کے بعد شام میں خانہ جنگی کی صورتِ حال ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں خانہ جنگی کا ماحول ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ فوری طور پر تشدد کو روکنے کی کوشش کی جائے خواہ وہ کسی بھی جانب سے ہو۔
گزشتہ ماہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا۔اس قرار داد میں پابندیاں لگانے کے بجائے مخصوص اقدامات تجویز کیے گئے تھے۔

0 comments:

Post a Comment