25فیصدامریکی غربت کی لکیرپرآگئے ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

25فیصدامریکی غربت کی لکیرپرآگئے


نیویارک : امریکا میں امیروں اور غریبوں کے درمیان پائے جانے والے فرق میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 40 سالوں میں 25 فیصد امریکی خاندان متوسط طبقے سے غربت تک پہنچ گئے۔
اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2007ء میں 44 فیصد امریکی خاندان متوسط درجے کے شہری کے طور پر رہتے تھے جن کی تعداد بدستور کم ہوتی جا رہی ہے جب کہ 1970ء سے اب تک متوسط طبقے سے غربت تک پہنچنے والے امریکیوں کی شرح میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے یہ سروے 117 میٹرو پولیٹن ایریاز کے 5 لاکھ سے زائد رہائشیوں پر کیا گیا، غربت میں اضافے کی وجہ معاشرتی ناانصافی اور کرپشن کو قرار دیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment