پاکستانئ سرحد پرحقانی گروپ کیخلاف آپریشن جاری ~ The News Time

Tuesday, 18 October 2011

پاکستانئ سرحد پرحقانی گروپ کیخلاف آپریشن جاری

کابل: افغانستان کے وزیر دفاع عبدالرحیم وردک نے کہاہےکہ پاک افغان سرحد پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف ناٹو اور افغان فورسز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری ایک بیان میں افغان وزیردفاع عبدالرحیم وردک نے کہاکہ حقانی نیٹ ورک کےخلاف کئے جانےوالے آپریشن کو”نائیف ایج“ ‘Knife Edge’کا نام دیا گیا ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق پاک افغان سرحد پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن 2 روز پہلے شروع کردیاگیا ہے جس کی ناٹو حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے شمالی علاقوں کے کورکمانڈر لیفٹنیٹ جنرل آصف یٰسین نے کہاہےکہ ناٹو اور افغان فورسز کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستانی سرزمین پر کوئی آپریشن نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ افغان اور ناٹو فورسز پاک افغان سرحدی علاقے میں وقتاً فوقتاً کاروائی کرتے رہتےہیں ہوسکتا ہے کہ یہ آپریشن بھی اسی کا حصہ ہو۔

0 comments:

Post a Comment