شہداد کوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور سندھ کی تقدیر بدلنے، تعمیر کرنے اور ہر پاکستانی کا خواب پورا کےلئے لوگ میراساتھ دیں۔
پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے ضلع شہداد کوٹ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آج میں دوبارہ آپ کے درمیان آپ کا حال پوچھنے آیا ہوں کہ آپ کس حال میں زندگی گزارہیں۔
انہوں نے کہاکہ بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، میں دیکھنے آیا ہوں کہ آپ لوگ آج اس مصیبت سے باہر نکلے ہیں یا نہیں لیکن بڑے دکھ کی بات ہے کہ آپ لوگ ابھی بھی اس دکھ میں گھرے ہوئے ہیں۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلئے ہم پنجاب سے 807 ٹرک لے کر آئے ہیں جن میں 307 ٹرکوں میں آٹا، گھی اور دالیں۔ 402 ٹرکوں میں چاول جب کہ باقی ٹرکوں میں 3000 ٹینٹ اور خیمے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ آپ پر احسان نہیں ہے یہ آپ لوگوں کا حق اور ہمارا فرض ہے۔
ان کا کہناتھاکہ میں چاہتا ہوں آپ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے آپ اور آپ اولادیں ترقی کریں اور پاکستان کو بھی ترقی کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور میں ڈاکو راج کا خاتمہ کیا، اور موقع ملا تو دوبارہ کروں گا سندھ کی عوام کو ان کی عزت واپسی دلواؤں گا۔
انہوں نے کہاکہ آج میں پاکستان کاوزیراعظم یا صدر نہیں لیکن اس کے باوجود آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں اس لئے کہ میں آپ کا درد محسوس کرتا ہوں۔ جن کے گھر تباہ ہوگئےہیں ان کو ایک ایک لاکھ روپے ملنے چاہئے۔ جو گھر اجڑ چکے ہیں انہیں دوبارہ آباد ہونا چاہئے۔
0 comments:
Post a Comment