گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان نے کہا ہےکہ چمچوں اور شفارشیوں سے کھلاڑیوں سے میچ جیتنا نہیں جاسکتا ہے جب کہ پاکستان کی عوام صرف میچ جیت چاہتی ہے پائیدار انقلاب کےلیےصرف 200 ایماندار لوگ چاہیں۔
گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عوام کامقصد ایک نیا پاکستان بنانا ہے ہم پوری قوم کے لیے اچھی ٹیم تشکیل دیں گےپورا ملک ہم پر اعتماد کرے کیونکہ ہمارا مقصد پر امن و پائیدار انقلاب ہے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ کرپشن ہے جو موجودہ حکمرانوں کی جیبوں میں چلا گیا ہے رینٹل پروجیکٹ سمیت ہر اسکیم میں بدعنوانی کی گئی ہے اور دولت باہر ملک بھیجی جارہی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو پورے ملک کو خوشحال کرسکتا ہے اس کےلیے پولیس کو بہتر بنانا ہوگا۔
ہم ملک میں پٹواری کانظام ہی ختم ہی کردیں گے ہماری حکومت میں آپ دنیا بھر کی طرح اپنی زمین انٹرنیٹ پر فروخت کرسکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف وہ نظام لےکر آئے گی جس کے بعد تمام مسائل کا حل تھانہ کلچر میں نہیں بلکہ گاوں میں ہوگا،شہروں میں اور فوری ہونگے۔
عمران خان نے بتایا کہ وہ تھانہ اور کچری کلچر کو ختم کردیں گے جس کے لیے مجھے مدد کی ضرورت ہےجب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں۔
0 comments:
Post a Comment