کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیا بورڈ آنے کی وجہ سے معاملات میں بہتری آئے گی اور میں ٹیم میں کھیلنے کے لیے حاضر ہوں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کی سلکشن کمیٹی کا ہےکپتان کوئی بھی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہاکہ میں ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کے آنے سے نئی اور خوشگوار تبدیلیاں آئیں گی۔
شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے میڈیا سے کہا تھا کہ میں موجودہ بورڈ کے ساتھ نہیں کھیلوں گا اس کا مطلب ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں تھا۔
یادرہے شاہد آفریدی نے تنازعات اور مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے 30 مئی 2011ء کو دنیائےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا ۔
قبل ازیں شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف اجتجاجاً بین الاقوامی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیابلکہ میڈیا پر سخت بیانات بھی دیے جس کی پاداش میں پی سی بی نے انہیں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے این او سی منسوخ کردی تھی۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے آفریدی انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نے دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے این و سی لینے کے لیے آئے تھے ۔
لندن سے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پاکستانی عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا جس کے بعد ان کے بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ سے معاملات طے پانے اور جرمانے کی ادائیگی پر انہیں این او سی دے دی گئی تھی۔
0 comments:
Post a Comment