اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں فوجداری قانون کا ترمیمی بل 2011 اتفاق رائے سے منظور ہوگیاہے۔
حقوق خواتین سے متعلق فوجداری قانون کے ترمیمی بل کے تحت زبردستی شادی میں معاونت کرنے پر 7 سال کی سزا ہوگی جب کہ قرآن سے شادی پر بھی فوجداری قانون کے تحت مقدمہ درج کیاجائےگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی چوری اور ان کے تحفظ کے لئے فوجداری بل کے مطابق گیس چوری اور پائپ لائن اڑانے پر 6 ماہ سے 14 سال تک سزا ہوگی جب کہ میٹر میں ردوبدل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ پر بھی سزا ہوگی۔
0 comments:
Post a Comment