قذافی کی خفیہ تدفین کا فیصلہ ~ The News Time

Friday, 21 October 2011

قذافی کی خفیہ تدفین کا فیصلہ




طرابلس: لیبیا کےسابق صدر کرنل معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد ان کی  تدفین کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے عبوری کونسل کی نے اس کو  خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  لیبیا کے  سابق سربراہ قذافی کی لاش کو عوام کے سامنے رکھ دیا گیا تھا جس کے اردگرد موجود نوجوان اپنے موبائل کیمرون سے تصویریں بناتے رہے تھے کیونکہ فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا کہ اسے کہا دفن کیا جائے، جب کہ مقامی اسپتال میں ان کے  بیٹے معتصم اور سابق وزیر دفاع ابو بکر یونس کی لاشیں بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق 42 سال تک لیبیا کے بلا شرکت غیرے حکمران رہنے والے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو بھی  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

عبوری کونسل کی فوج نے بڑی تعداد میں قذافی کے حامیوں کو گرفتار کرلیا ہےجب کہ تاحال لیبیا میں جشن جاری ہے جس میں ہوائی فائرنگ کرنے والے  نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جو کہ  اتحادی فوج کی جانب سے ملنے والے اسلحے کا آزادانہ  استعمال  کررہی ہے۔
لیبیا کے وزیر اعظم نے طرابلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  8 ماہ میں ملک میں انتخابات کروائے جائیں گےجب کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ ملک کے موجود تمام قبائلوں کو اکھٹا رکھنے کی وہ  پوری کوشش کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment