ریلوے بچاؤ ریلی میں ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ملازمین کا کہناہےکہ ریلوے کو سازش کے تحت تباہ کیاجارہاہےاور یہ سب اس لئے کیا جارہاہے کہ تاکہ ریلوے کو پرائیویٹائز کیا جاسکے۔
ملازمین نے کہاکہ اگر ریلوے کی پرائیویٹ کردیاگیا تو اس سے ریلوے کے لاکھوں ملازمین بے روز گار ہوجائیں گے۔
ریلوے ملازمین کی ریلی سٹی اسٹیشن سے شروع ہوئی جب کہ شاہین کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوگی۔ ریلی کے باعث ٹاور سے شاہین کمپلیکس اور پاکستان چوک سے پنجاب چورنگی جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامناہے۔
دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور میں گزشتہ دو ماہ سےپنشن نہ ملنے پر ریلوے کے ملازمین نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کے باہراحتجاج کیا۔
0 comments:
Post a Comment