
میڈیا رپورٹس کے مطابق 10ہزار پاؤنڈ قریبا ساڑھے 4 ہزار کلوگرام وزنی ایم بی 53نامی یہ جوہری بم جاپان کے شہر ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹمی بم سے 600گنا زیاہ مہلک تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے برسراقتدار آنے کے بعد2009ء میں ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے حوالے سے عالمی مہم چلانے کا اعلان کیا تھا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے روس سمیت کئی اہم ممالک کو اس کام پر قائل کرنے کی کوشش جاری رکھی۔
مہلک ہتھیاروں کی کمی کے حوالے سے امریکی صدر کی اس مہم کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تاہم کئی ممالک اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر کھل کر اس کی حمایت کرنے سے گریزاں ہیں۔
0 comments:
Post a Comment