پاکستانی کواعلی ترین سعودی اعزاز ~ The News Time

Tuesday, 25 October 2011

پاکستانی کواعلی ترین سعودی اعزاز


ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سعودی شہریوں کو بچانے کی کوشش میں جان سے جانے والے پاکستانی نوجوان فرمان علی کو اعلیٰ ترین ملکی ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے جب کہ جدہ کی ایک شاہراہ بھی اس کے نام سے منسوب کردی۔
پاکستان کا فخر یہ نوجوان فرمان علی خان نے نومبر2009ء میں جدہ میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث سیلاب میں گھرے 14افراد کی جان بچائی اور اپنی جان ، جان آفریں کے سپردکردی۔
شاہ عبداللہ نے فرمان علی کواعلیٰ ترین سول ایوارڈشاہ عبدالعزیز کٹیگری ون ایوارڈ دینے اور جدہ شہر میں ایک شاہراہ فرمان علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سوات سے تعلق رکھنے 32سالہ فرمان علی خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بیٹیاں زبیدہ، مدیحہ اور جریرہ سوگوار چھوڑیں، وہ 6 برس تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور صرف دوبار پاکستان آئے جب کہ چھوٹی بیٹی جریرہ کو اپنے والدسے ملنے کی حسرت ہی رہی۔
واضح رہے کہ ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ہزاروں سعودی افراد نے جدہ کی سڑک کو فرمان علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم چلائی تھی۔

0 comments:

Post a Comment