پاکستان کوانجن دینےسےبھارت کاانکار ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

پاکستان کوانجن دینےسےبھارت کاانکار

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندید ملک قرار دیے جانے کے فیصلے کے باوجود نئی دہلی نے اسلام آباد کو 50 ریل انجن لیز پر دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایم ڈی برائے ریل انڈیا ٹیکنیشن اینڈ اکنامک سروسز راجیو لہروئرا نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو 50لوکوٹو فراہم کرنے سے بھارتی ریلوے مسائل سے دو چار ہو جائے گی اور یہ مسائل پر سمجھوتے کے مترادف ہوگا لہٰذا ہم پاکستان کو انجن دینے کے حق میں نہیں۔
بھارتی وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان  کے ساتھ تعلقات کی نوعیت ابھی واضح نہیں اور معاملات بدستور شکوک کا شکار ہیں لہٰذا اگر ہم انجن دیتے ہیں تو رقم کی واپسی بھی کھٹائی میں پڑ جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment