دنیا کے پرامن ممالک کی فہرست جاری ~ The News Time

Thursday 13 October 2011

دنیا کے پرامن ممالک کی فہرست جاری

لندن: یورپ کے جزیرہ نما ملک آئس لینڈکو دنیا کا سب سے زیادہ پر امن ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
عالمی تحقیقاتی  ادارے” انسٹیٹیوٹ فاراکنامکس اینڈ پیس” کی2011 میں  جاری کردہ رپورٹ گلوبل پیس انڈیکس (جی پی آئی )کے مطابق آئس لینڈ  امن ممالک کی فہرست میں 1.148     پوانٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ  امن ممالک کی اس فہرست میں نیوزی لینڈ کا 1.279 پواینٹس کے ساتھ دوسرا جبکہ جاپان 1.287 پوائنٹس  کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
 اس فہرست میں سب سے آخری نمبر صومالیہ کا ہے جو 3.379 پوانٹس کے ساتھ 153 ویں نمبر پر ہے۔
ادارے نےامن کے لئے  23   مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کر دنیا کے 153 ممالک کی درجہ بندی کی ہے،ان وجوہات میں اندرون اور بیرون ملک لڑی جانے والی جنگیں اور ان میں ہلاک ہونے والے افراد،سیاسی استحکام،پڑوسی مملک کے ساتھ تعلقات،انسانی حقوق کا احترام ، ملک میں جرائم کی شرح،قیدیوں کی تعداد، ملکی دفاعی اخراجات وغیرہ  شامل ہیں ۔
ڈنمارک چوتھے،چیک ریپبلک پانچویں اور آسٹریا چھٹے نمبر پر ہے۔
 اسلامی ممالک میں سب سے اوپر نمبر قطر کا ہے جسکا اس لسٹ میں بارہواں نمبر ہے،یورپی ملک جرمنی کا  پندرہواں،سوئیزر لینڈ کا  سولہواں اور آسٹریلیا کا اٹھارہواں نمبر ہے۔
دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک  چین کا اس فہرست میں 27 واں نمبر ہے،عرب ملک متحدہ عرب امارات 33 ویں ،سارک میں شامل بھوٹان 34 ویں جبکہ ایٹمی ملک فرانس کا 36 واں نمبر ہے۔
عالمی طاقت امریکہ امن کی اس لسٹ میں 82 ویں نمبر پر ہے، اس سے ایک درجہ بنگلہ دیش 83 ویں نمبر پر ہے اور سعودی عرب کا نمبر 101 واں ہے۔
 ایران 119 ویں ،سری لنکا 126 ویں،ترکی 127 ، اوردنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار  بھارت 135 ویں ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف اور واحد اسلامی ایٹمی ملک پاکستان کا اس فہرست میں 146 واں نمبر ہے جبکہ روس اس سے ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 147 ویں نمبر پر ہے، دہشت کا  سب سے زیادہ شکار  ملک افغانستان150 ویں نمبر پر ہے۔

0 comments:

Post a Comment