کھٹمنڈو: نیپال ہائی وے پر بس کے خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 44ہوگئی جب کہ 17زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس مشرقی نیپال کی پہاڑیوں پر سے گرنے کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔
ابتدائی طور 18مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی اور کئی افراد لاپتا بتائے جارہے تھے تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد بیشتر کمشدگان کو مردہ حالت میں تلاش کرلیا گیا ہے۔
رانا بہادر نامی پولیس افسر نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ جمعرات کو ایک بس ہائی وے پر کئی میٹر بلند پہاڑی سے سنکوسی دریا میں جا گری۔
پولیس اور آرمی کے امدادی کارکنوں نےگاؤں کے لوگوں کے ساتھ مل کر مسافروں کو نکالا۔
مقامی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ اوورلوڈنگ ہی سامنے آئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment