افغانستان،دوروزمیں2ہیلی کاپٹرتباہ ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

افغانستان،دوروزمیں2ہیلی کاپٹرتباہ


کابل  :  افغانستان میں 2 روز کے دوران 2 نیٹو کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگئے۔ 

مغربی افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس کے بارے میں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہنا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کے تمام ارکا ن محفوظ رہے۔

نیٹو حکام نے فوری طور پر اس ہیلی کاپٹر کے گرنے کا مقام نہیں بتایا اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کوئی تیکنیکی خرابی ہے یا طالبان نے حملہ کرکے اس کو گرایا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی اتحادی افواج کا ایک ہیلی کاپٹر مشرق افغانستان مین بھی گر کر تباہ ہو تھا جس میں عملے کے دو ارکان سور تھے جن میں ایک ہیلی گرنے سے ہلاک اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

0 comments:

Post a Comment