راولپنڈی: روالپنڈی کی مقامی عدالت نے شراب برآمد گی کیس میں آل پاکستان مسلم لیگ کی سابق نائب صدر اور اداکارہ عتیقہ اوڈو کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں۔
اس سے قبل 11 اکتوبر بروز منگلکو عدالت نے عتیقہ اوڈھو کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے
تاہم عتیقہ اوڈھو نے آج سول جج کے سامنے پیش ہوکر معذرت کی جس کے بعد عدالت نے ان کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
یادرہے 4 جون 2011ء کو بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان سے شراب برآمد ہوئی تھی جس پر اے ایس ایف نے انہیں آف لوڈ کردیا تھا۔عتیقہ اوڈھو بے نظیر ایئر پورٹ سے کراچی جارہی تھیں۔
0 comments:
Post a Comment