کراچی : پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی میں اچانک ہائی الرٹ ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعرات کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا، بالخصوص بڑی گاڑیوں کو روک کرچیک کیا گیا۔
شہر کی مصرف ترین شاہراہوں آئی آئی چندریگر روڈ ،شاہراہ فیصل، ملیر اور ایم اے جناح روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان کافی متحرک نظر آئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہر کےداخلی وخارجی راستوں پر بھی ناکہ بندی کرکے تمام گاڑیوں کی تلاشی لینے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک خفیہ ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کے شہر میں جمعہ کو دہشت گردی کے کسی کارروائی کاامکان ہے یہ کارروائی شروع کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment