سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے امیروں کو زیادہ ٹیکس دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ نجی کمپنیوں کا حکومت پر سے اثرو رسوخ کا بھی خاتمہ ہونا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک کا نقطہ آغاز بننے والے شہرنیویارک میں اب تک پولیس نےتقریباً ایک ہزار مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
لندن میں معروف چرچ سینٹ پال چرچ کے باہر مظاہرین نے خیمے ڈال رکھے ہیں چرچ کی انتظامیہ نے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر چرچ کو عوام اور سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے۔آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبرن میں پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں کے دوران دو پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ تحریک اب تک دنیا بھر کی حکومتوں اور پالیسی سازوں کو مو جودہ دور کے ان سنگین مسائل کی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔



0 comments:
Post a Comment