چین کا نرم رویہ قابل تحسین،پنیٹا ~ The News Time

Sunday, 23 October 2011

چین کا نرم رویہ قابل تحسین،پنیٹا


واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر چین کے نرم ردعمل کو سراہا ہے۔ان کا کہنا ہےکہ بطور وزیر دفاع چین اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انڈونیشیا کے سیاحتی مقام پر بالی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان کے ساتھ اسلحہ کے تازہ سودے کے بارے میں چین کا نرم رویہ اور ردعمل قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ چین نے اس خبر کے بعد نہ تو دونوں ملکوں کے درمیان فوجی رابطوں میں کوئی کمی کی ہے اور نہ ہی تعلقات میں کوئی بڑی دراڑ آئی جس کے لئے چین کا رویہ یقینا خوش آئند ہے۔
لیون پنیٹا نے کہا کہ چین نے امریکا اور تائیوان کے درمیان اسلحے کے فروخت کے معاملے کو بہترین پیشہ ورانہ اور سفارتی طریقوں سے نمٹایا ہے۔

0 comments:

Post a Comment