زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ترکی کے شمال مشرقی علاقے میں آیا۔
زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر وان کے شمال مشرق میں 94 کلومیٹر زیرزمین تھا جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔
یہ علاقہ ایران کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔زلزلے سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے،ترک وزیراعظم رجب طیب ا یردغان نے فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا حکم دے دیا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے لوگوں کو ملبے سے نکالنے کےلیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment