پاکستان سےدراندازی بڑھ گئی،ناٹو ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

پاکستان سےدراندازی بڑھ گئی،ناٹو

واشنگٹن : پاکستان کی تمام کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ناٹو حکام نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں در اندازی بڑھ گئی ہے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے بیان میں ناٹو حکام کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان سے خوست، پکتیکا، لوگر اور وردک کے راستوں سے کابل میں کارروائی کرتا ہے۔
حکام کے مطابق نیٹ ورک کی قیادت میرانشاہ میں ہوسکتی ہے تاہم ناٹو حکام نے تسلیم کیا کہ حقانی نیٹ ورک نے اب افغانستان میں بھی محفوظ پناہ گاہیں بنالی ہیں۔
دوسری جانب جی ایچ کیو میں پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان زیریں کی قائمہ کمیٹیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ امریکا کو شمالی وزیرستان میں یکطرفہ کارروائی سے پہلے 10بار سوچنا ہوگا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو عراق یا افغانستان سمجھنا چھوڑ دے، اسے پہلے افغانستان میں استحکام سے متعلق سوچنا چاہے۔

0 comments:

Post a Comment