پسند کی شادی پرمیاں بیوی قتل ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

پسند کی شادی پرمیاں بیوی قتل

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
 نمائندے کے مطابق مذکورہ دلخراش واقعہ کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ میں پیش آیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر میں قتل کی وارت ہوئی وہ لڑکی عاصمہ کا میکہ تھا جہاں وہ شادی کے بعد اپنے شوہر شمریز کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ اس کارروائی میں لڑکی کا بھائی لیاقت ملوث ہے جس نے اپنی بہن اور اس کے خاوند کو پسند کی شادی کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا ہے، واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ واقعہ کے بعد سے مقتولین کا ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی لاپتا ہے جس کے بارے میں تاحال کوئی علم نہیں کہ وہ اس گھر میں موجود تھا بھی یا نہیں۔

0 comments:

Post a Comment