یونان:معاشی پالیسیوں کیخلاف جھڑپیں ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

یونان:معاشی پالیسیوں کیخلاف جھڑپیں


ایتھنز : یونانی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت ایتھنز میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی جانب جانے سے روکنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کیا جس پر مشتعل ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے جس کے باعث کئی جگہ آگ بھڑک اٹھی۔
یونان میں حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔

0 comments:

Post a Comment