منموہن کرپٹ ترین وزیراعظم،ایڈونی ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

منموہن کرپٹ ترین وزیراعظم،ایڈونی


نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ ملکی کی تاریخ کی بدترین اور انتہائی بدعنوان حکومت کے رہنمائی کررہے ہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل کے ایڈوانی نے کہا کہ منموہن سنگھ عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھی جن کا  خیال تھا کہ وہ ایک دیانتدار شخص ہیں اور ان کی حکومت میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوگی تاہم یہ خیال غلط ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم  ملکی تاریخ کی بدترین اور انتہائی بدعنوان حکومت کی قیادت کررہے ہیں۔
ایل کے ایڈونی  نے کہا کہ صورت حال یہ ہے کہ موجودہ حکومت کے دو وزراء ہی ایک دوسرے کے خلاف بولنا شروع ہوگئے ہیں۔
ان کے مطابق موجودہ حکومت بھی اپنے اعمال کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔
بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھارت کو بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور یہ قرضے ہر سال بڑھتے جارہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment