کشمیر میں نازی طرز کا ظلم،رام جیٹھ ملانی ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

کشمیر میں نازی طرز کا ظلم،رام جیٹھ ملانی


ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کےرہنما اور معروف قانون دان رام جیٹھ ملانی کاکہناہےکہ جموں و کشمیر میں نازی طرز کا ظلم ہورہا ہے نا انصافیاں جاری رہیں تو لوگ انصاف کے حصول کے لیے متبادل راستہ تلاش کریں گے۔
دی نیوزٹرائب کے ہم وطن سرکاری نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق رام جیٹھ ملانی نےپاکستانو بھارت کے درمیان متنازع جموں و کشمیر کے چار روزہ غیر سرکاری دورے کے اختتام پرکی گئی گفتگومیں  کہا ہے کہ حکومت مقامی لوگوں سے  ناانصافیاں کررہی ہے۔
سابق حریت لیڈر عبدالعزیز ڈار عرف جنرل موسی کی مثال دیتے ہوئے ملانی نے کہا کہ اسے عدالتی سماعت کے بغیر 18 سال تک کیوں جموں کشمیر کی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔اس طرح کے واقعات کشمیریوں کومتبادل راستے اختیارکرنےپرمجبورکریں گے۔

0 comments:

Post a Comment